بسسلہ جشنِ عید میلاد النبیﷺ آفس پنجاب ڈویلپرز میں محفلِ میلادِ مصطفیﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ آمدِ مصطفی کی خوشی میں محفل کو انتہائی تکریم سے منایا گیا۔ محفل میں پنجاب ڈویلپرز کے تمام اسٹاف نے بھرپور شرکت کی اور نبی پاک ﷺ کے حضور عقیدتِ گلدشتہ پیش کیا گیا۔
سیلز آفیسر خرم شہزاد نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے۔تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت ریکارڈ آفیسر محمد فاروق نے حاصل کی۔ حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت کو آڈینینس آفیسر عامر شریف کے حصہ میں آئی۔ بعد ازاں سیلز آفیسر وقاص احمد نے ہدیہ نعت پیش کی۔ دیگر سٹاف میں آرکیٹیکٹ آفتاب زبیری، ریسپشنیسٹ عاقب زوہیب نے بھی پر سوز آواز میں ہدیہ نعت پیش کی۔ جناب مفتی محمد ہارون صاحب نے حضور پاکﷺ کے حسنِ اخلاق پر بیان پیش کیا۔ اس کے علاوہ سیلز آفیسر عاطف شہزاد نے بھی سیرت النبیﷺ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں نبی پاکﷺ کے حضور آفس مینجمنٹ آفیسر تنویر الحسن نے تمام اسٹاف کے ہمراہ سلام قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔ آخر میں سید محمد مہندی رضوی نے اختتامی دعا کروائی۔ محفل کے دیگر شرکاء میں جناب محمد اکبر صدیق پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپرز ، محمد یونس(اکاؤنٹ آفیسر ) ، عدنان عارف کیشئیر، فہیم سعید (آئی ٹی آفیسر) ، سمیع اللہ لنگڑیال، پرچیزنگ آفیسر محمد آصف، تمام آفس بوائز، لیڈیز اسٹاف جزاء فاظمہ، شناورلطیف اور ماریہ شامل تھی۔