حمزہ ٹاؤن سالانہ تقریبات2017ء کا آغاز آج مورخہ 9نومبر کوہو رہا ہے۔ حمزہ ٹاؤن کو رنگا رنگ پھولوں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا
آج شام کا پروگرام پراپرٹی بزنس سے تعلق رکھنے والوں کیلئے مخصوص کیا گیا ہے جبکہ پورا دن عام عوام کیلئے تقریبات جاری رہیں گی
منڈی بہاؤالدین( ) حمزہ ٹاؤن کی تیسری سالا نہ تقریبات2017ء کا آج سے شاندار آغاز ہو رہا ہے۔خالد محمود لنگڑیا ل صاحب اپنے دستِ مبارک سے تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ تقریبات کے سلسلہ میں پورے حمزہ ٹاؤن کو مختلف رنگوں، خوبصورت ودلکش پھولوں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔آج کی شام کا پروگرام پراپرٹی بزنس سے منسلک حضرات کیلئے مخصو ص کیا گیا ہے۔دن کی تقریبات عام عوام بھرپور شرکت کرے گی۔ آج سارا دن مختلف تقریبات جاری رہیں گی۔اسپورٹس فیسٹیول کا بھی آج سے باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے جس میں مختلف کھیلوں کی ٹیمیں آپس میں مد مقابل ہونگی۔