منڈی بہاؤالدین(تنویر الحسن سے) پنجاب ڈویلپرز کے زیراہتمام حمزہ ٹاؤن میں جشن بہاراں کے سلسلہ میں پھولوں کی نمائش، الٹرا واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح اور حمزہ ٹاؤن اور الرحمن ٹاؤن کے ڈائریکٹرز سے لیکر مالی تک تمام اسٹاف میں بیسٹ پرفارمنس پر ایوارڈز اور لاکھوں روپے کے نقد انعامات تقسیم کرنے کی شاندار اور باوقار تقریب کا انعقاد۔ ضلع کے ممتاز ٹاؤن پلانرز، پی ڈی اے عہدیداران و ممبران سمیت میڈیا سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز حمزہ ٹاؤن میں پنجاب ڈویلپرز کے زیر اہتمام جشن بہاراں کے سلسلہ میں پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا خوبصورت پھولوں کی نمائش تقریب میں ہر طرف خوشبو اور خوبصورتی کا ماحول پید ا کر دیا۔ خالد محمود لنگڑیال ،غلام عباس لِلہ نے معزز مہمانوں اور معصوم بچوں کے ہمراہ ROالٹرا واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کا فیتہ کٹوا کر ایک نئی روایت قائم کی۔سب سے شاندار روایت یہ تھی کہ پنجاب ڈویلپرز کے ڈائریکٹرز سے لیکر مالی تک تمام شعبہ جات کے اسٹاف میں بہترین کارکردگی پر بیسٹ پرفارمنس ایوارڈز دیے گئے۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں انتہائی اعلیٰ کارکردگی پر خصوصی شیلڈز کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کے نقد انعامات دیے گئے بہترین کارکردگی پر65,65ہزار روپے کے انعامات ، بیسٹ مالی کو پانچ ہزار جبکہ دیگر کو تین تین اور دو دو ہزار کے نقد انعامات دیے گئے ۔گرینڈ پرائز 65,000روپے نقد فی ورکر ٹوٹل تین ورکرزعامر شریف(کوآرڈینیشن آفیسر) ، میاں محمد زمان(سائیٹ آفیسر) اور محمد آصف (مالی الرحمن ٹاؤن) کو دیے گئے ۔ اسکے علاوہ پنجاب ڈویلپرز کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی بہترین کارکردگی پر نقد انعامات دے کر اپنے اسٹاف کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر علی ایف ایم94نے سر انجام دیے ۔میوزیکل گروپ نے خوبصورت میوزک کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کر کے حاضرین سے خوب دادبھی وصول کی اور انعامات بھی پائے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا۔منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپرز خالد محمود لنگڑیال نے پروگرام کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ڈویلپرز کے زیرِ اہتمام قبل ازیں بھی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے اور اس سلسلے میں آج کی تقریب میں پھولوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ الٹرا واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے ساتھ ساتھ پنجاب ڈویلپرز، حمزہ ٹاؤن اور الرحمن ٹاؤن کے اسٹاف کی حوصلہ افزائی کیلئے بہترین کارکردگی پر ان کو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈز اور نقد انعامات دے کر ایک نئی روایت ڈالنا بھی ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ ایک گھر کو سجانا ہی بہت مشکل ہوتا ہے جبکہ ہمارے اسٹاف نے سینکڑوں کنال اراضی پر مشتمل حمزہ ٹاؤن اور الرحمن ٹاؤن کے ساتھ ساتھ پنجاب ڈویلپرز کے آفس کو کس طرح خوبصورتی کے ساتھ سجایا ہے اور اپنی قابلیت کو منوایا ہے ۔ اس موقع پر ممتاز ٹاؤن پلانرز اور ڈسٹرکٹ پراپرٹی ڈیلرز ایسو سی ایشن کے عہدیداران اورسینئر ممبران کے ہاتھوں اسٹاف کو بہترین کارکردگی پر خصوصی شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کروائے گئے۔ تقریب کے اختتام پر انتہائی پر تکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔