آفس پنجاب ڈویلپرز میں ہفتہ وار اسٹاف میٹنگ منعقد کی گئی۔
میٹنگ میں جدید ترین سرچ انجن گوگل کے متعلق مختلف ٹپس دی گئی کہ گوگل سرچ انجن سے ہم کس طرح ایڈوانس سرچ کر سکتے ہیں اور تیزی سے بہت زیادہ فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سٹاف کو قاسم علی شاہ کی موٹیویشنل ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں یہ بتایا گیا کہ کس طرح ہم اپنے ارجنٹ اور اہم کاموں کی لسٹ بنا کر پلان کر کے اپنی زندگی کا ایک مقصد تعین کر سکتے ہیں اور بہت جلد کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہم کوئی بھی کام کر رہے ہوں ہمیں ”کیوں” پر ضرور فوکس کرنا چاہئے کہ ہم وہ کام کیوں کر رہے ہیں اور ہمارا مقصد کیا ہے اس طرح ہم فالتوں کاموں کو اپنی زندگی کے قیمتی وقت سے نکال سکتے ہیں اور ٹائم کو صرف فائدہ مند کاموں میں صرف کر سکتے ہیں اور کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد سٹاف نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں پنجاب ڈویلپرز کے تمام سٹاف نے شرکت کی۔