ہفتہ وار سٹاف میٹنگ
آفس پنجاب ڈویلپرز میں ہفتہ وار اسٹاف میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کے آغاز میں تلاوت کلام پاک ہوئی جس کی سعادت ریکارڈ آفیسر محمد فاروق نے حاصل کی۔ ضروری کلمات کے بعد العصر مال کے بورڈ آف ڈائریکٹر جناب حاجی محمد عارف گوندل آف جھولانہ اور اُن کی اہلیہ محترمہ اور ڈرائیور آفتاب احمد جو کہ چند روز قبل ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے اُن کے انتقال پُر ملال پر اُن کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ فاتحہ خوانی کے ساتھ ہی میٹنگ برخواست کر دی گئی۔