آفس پنجاب ڈویلپرز میں ہفتہ وار سٹاف میٹنگ منعقد کی گئی۔
آفس پنجاب ڈویلپرز میں ہفتہ وار سٹاف میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا۔
سٹاف کو موٹیویشنل ویڈیو دکھائی گئی۔ویڈیو میں بتایا گیا کہ ہم زندگی میں ناکام کیوں ہوتے ہیں اور ان کی وجوہات کیا کیا ہیں
ہم ان باتوں کے خلاف عمل کر کےزندگی میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
زندگی میں ناکامی کی پہلی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہمیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ہم نے زندگی میں کرنا کیا ہے اور ہمیں کس لئے بنایا گیا ہے اور زندگی میں ہمارا کوئی باقاعدہ مقصد ہی نہیں ہوتا۔
ناکامی کی دوسری وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہم زندگی میں آگے بڑھنا ہی نہیں چاہتے۔
ناکامی کی تیسری وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہم جس فیلڈ میں کام کر رہے ہوتے ہیں اس میں ہم ماہر ہی نہیں ہوتے اور وہ کام ہم کسی کی دیکھا دیکھی شروع کر لیتے ہیٰں۔
ناکامی کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ ہم کوئی بھی کام دل لگا کر اور لگن سے نہیں کرتےجو کام ہم کر رہے ہوتے ہیں اس میں ہمیں دلچسپی ہی نہیں ہوتی اور ہم کر رہے ہوتے ہیں توم ہم ناکام ہو جاتے ہیں۔
ناکامی کی ایک وجہ آج کا کام کل پر چھوڑ دینا بھی ہے۔
زندگی میں ناکامی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم آئیڈیاز تو بہت بڑے بڑے سوچتے ہیں ہمارے خیالات تو بہت بڑے ہوتے ہیں لیکن ہم ان پر عمل نہیں کرتے۔
ناکامی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کسی بھی کام سے جلدی اکتا جانا اور اس کو چھوڑ دینا اور پھر دوسرا کام شروع کر لینا۔
زندگی میں ناکامی کی ایک بہت بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ کسی بھی کام کو لگاتار نہ کرنا باقاعدگی سے نہ کرنا۔
ناکام لوگوں میں قوت فیصلہ بہت کم ہوتئ ہے اور وہ فیصلہ کرنےمیں بہت وقت لگا دیتے ہیں اور جب اس میں ناکام ہوتے ہیں تو پھر جلد کوئی اور فیصلہ لے لیتے ہیں۔
ناکام لوگ کسی بھی کام میں بہت زیادہ احتیاط کرتے ہیں اور وہ زندگی میں رسک نہیں لیتے۔لہٰذا انہیں وہی ملتا ہے جو دوسروں سے بچ جاتا ہے۔
ناکام لوگوں کی ناکامی کی ایک بہت بڑی وجہ یہ بھی ہوتی ہےکہ وہ غلط شعبے کا انتخاب کر لیتے ہیں۔
ناکامی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جو بھی کام کیا جائے اس کو مکمل توجہ اور محنت سے نہ کیا جائے اس پر مکمل فوکس نہ کیا جائے۔
ناکامی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اپنے شعبہ میں اپنے آپ کو اپڈیٹ نہ کرنا اور نئے نئے علم نہ سیکھنا۔ اپنے کام کو بہتر بناے کا علم نہ سیکھنا۔
ناکامی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ دوسروں کے ساتھ مل کر کام نہ کرنا بس صرف اپنی انا کے خول میں رہنا۔ ٹیم ورک نہ کرنا۔
ناکامی کی ایک بہت بڑی وجہ بددیانتی بھی ہے کہ کام کیا جانے وہ مکمل محنت اور دیانتداری سے نہ کیا جائے۔ تو جو بھی کام بد دیانتی سے کیا جاے اس کا نتیجہ ناکام ہی ہوتا ہے۔
ہم ان باتؤن کے خلاف عمل کر کے زندگی میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد سٹاف کو انفارمیشن ٹیکنالوجییز کی لرنگ ویڈیو دکھائی گئ
.بعد میں شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں تمام آفس سٹاف نے شرکت کی