آفس پنجاب ڈویلپرز میں سٹاف میٹنگ منعقد کی گئی
آفس پنجاب ڈویلپرر میں ہفتہ وار سٹاف میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔
سٹاف کو سورہ فاتحہ ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ سنائی گئی۔ اس کے علاوہ موٹیویشنل ویڈیو دکھائی گئی ویڈیو میں بتایا گیا کہ ہم کیسے بری عادتوں سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں اور کیسے اچھی عادتیں اپنا کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے طے کر لیں کہ آپ کو ن سی اچھی عادت اپنی ذات میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ فیصلہ کرنے کے بعد اب آپ نے اپنے آپ کو ایک ڈسپلن کا پابند کرنا ہے ہر روز اس کام کی پریکٹس کرنا شروع کر دیں اور پھر اس پر ڈٹ جائیں سستی بالکل بھی نہ کریں اور اس پر قائم ہو جائیں۔ جو بھی ارادہ آپ نے کیا ہے اس پر ڈٹ جائیں اور مستقل مزاجی کے ساتھ اس کو کرتے جائیں آہستہ آہستہ وہ عادت آپ کی عادت بن جائے گی۔
مشق کریں اور بار بار کریں آپ سب کچھ کر سکتے ہیں۔