آفس پنجاب ڈویلپرز میں جنرل اسٹاف میٹنگ منعقد کی گئی
اسٹاف پنجاب ڈویلپرز منڈی بہاؤالدین کی ہفتہ وار جنرل میٹنگ آج مورخہ 27دسمبر2019 بروز جمعۃالمبارک آفس پنجاب ڈویلپرز میں منعقد ہوئی ۔ میٹنگ کا آغاز حسب معمول اللہ عز وجل کے بابرکت نام سے ہوا ۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت جناب حسن نواز صاحب نے حاصل کی ۔ اس کے بعد قرآن پاک کی دو سورتوں کی تلاوت و ترجمہ بمعہ تفسیر ویڈیو دکھائی گئی ۔ اس کے بعد اسٹاف کی پرسنل اور پروفیشنل گرومنگ کیلئے موٹیویشنل ویڈیوز دکھائی گئیں ۔ چند روز قبل اسٹاف کے ممبران کے قریبی عزیزوں کا انتقال ہو گیا تھا ۔ تمام اسٹاف نے مرحومین کی ارواح کے ایصال ثواب کیئلے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی گئی کہ اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ میٹنگ میں تمام آفس سٹاف نے شرکت کی