آفس پنجاب ڈویلپرز میں ہفتہ وار سٹاف میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا۔
سٹاف کو موٹیویشنل ویڈیوز دکھائی گئی۔ ویڈیوزمیں بتایا گیا کہ ہم اپنے کام پر کیسے توجہ مرکوز کر کے کام کو اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں کیسے ہم اپنا دھیان بھٹکنے سے بچا سکتے ہیں۔ اور اس طرح ہم اپنے کام کی کارکردگی بڑھا سکتے ہیں اور وقت کو صحیح جگہ پر استعمال کر سکتے ہیں اور کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ ویڈیوز میں یہ بھی بتایا گیا کہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنا احتساب خود کریں اور کام محنت اور دیانتداری سے کرنا چاہے اور ہمیں کوئی بھی کام شروغ کرنے سے پہلے اپنا ٹارگٹ سیٹ کرلینا چاہئے اور وہ کس طرح مکمل کرنا ہے لسٹ بنا لینی چاہئے۔ ہمیں یہ جائزہ لینا چاہئے کہ کون سا ٹارگٹ ہم نے کیسے حاصل کیا اور اس میں کیا کیا رکاوٹیں آئین پھر آہستہ آہستہ اگلے ٹارگٹ کے لئے ان رکاوٹوں سے بچا جا سکتا ہے۔
موٹیویشنل ویڈیوز کے بعد تمام سٹاف نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں تمام آفس سٹاف نے شرکت کی۔