آفس پنجاب ڈویلپرز میں ہفتہ وار سٹاف میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا۔
سٹاف کو موٹیویشنل ویڈیوز دکھائی گئی۔ ویڈیوز میں بتایا گیا کہ ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہئے اور ہمیشہ شکرگزار بننا چاہئے اس کے علاوہ بتایا گیا کہ اچھی محفل انسان کو اچھا بناتی ہے اور برے لوگوں سے بدبو ملتی ہے اس لئے اچھے لوگوں کی محفل کرنی چاہئے اور برے لوگوں اور برانی سے بچنا چاہئے ہمشہ اپنی سوچ مثبت رکھنی چاہئے۔
جن لوگوں پر اللہ کا کرم ہوتا ہے وہ نرم دل نرم طبیعت ، احسان کرنے والے، دوسروں پر رحم کرنے والے، سادہ، عاجز اور اپنی علطی کو تسلیم کرئے والے ہوتے ہیں۔ وہ ہمیشہ دوسروں کے لئے اچھی سوچ رکھنے والے ہوتے ہیں۔ دوسروں کے لئے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ وہ سخی ہوتے ہیں۔ وہ ہمیشہ اللہ پاک کا شکرادا کرنے والے ہوتے ہیں۔
بعد میں تمام سٹاف نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میٹنگ مین تمام آفس سٹاف نے شرکت کی۔