منڈی بہاؤالدین( ) پنجاب ڈویلپرز کے ہیڈ آفس میں منیجنگ ڈائریکٹر خالد محمود لنگڑیال کی زیر صدارت کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز کا ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بورڈ آ ف ڈائریکٹرزمیں غلام عباس لِلہ، محمد اکبر صدیق، غلام رضا گجر ، محمد یار لنگڑیال اور فرخ نواز گوندل اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میں منیجر آپریشنزو ایڈمن سیّد محمدمہدی رضوی ، منیجر لینڈ اینڈ ریونیو جاوید اقبال، منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ علی افضل،منیجر فنانس وسیم قیوم اور منیجر انفارمیشن ٹیکنالوجی حسن منظور نے شرکت کی۔
اجلاس میں کمپنی کے مختلف انتظامی اور ترقیاتی امور پر غور کیا گیااور چند اہم فیصلے کیے گئے۔پنجاب ڈویلپرز کے زیر اہتمام حمزہ ٹاؤن میں الٹراواٹرفلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے ساتھ ساتھ جشن بہاراں اور بیسٹ پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب بھی منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔یہ تقریبات مورخہ06اپریل2018بروز جمعۃالمبارک کومنعقد ہوں گی۔ تقریب میں حمزہ ٹاؤن کے رہائشیوں، کسٹمرز ، انویسٹرز کے علاوہ پنجاب ڈویلپرز سے جڑی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ جشن بہاراں کے سلسلے میں رنگ برنگے دیدہ زیب مختلف انواع و اقسام کے پھولوں کی نمائش رکھی گئی ہے۔ پھولوں کی خوبصورتی ٹاؤن کی قدرتی خوبصورت ماحول میں اضافے کا سبب ہے۔