پنجاب ڈویلپرز میں جنرل سٹاف میٹنگ کا انعقاد
میٹنگ میں سٹاف کو موٹیویشنل ویڈیوز دکھائی گئی کہ ہم کامیاب انسان کیسے بن سکتے ہیں اور کیسے ہم محنت ایمانداری اورلگن سے کام کر کے نہ صرف ادارے کو مزید بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں بلکہ ہم اپنی زندگی میں بھی کامیاب ترین انسان بن سکتے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ اگر ہم زندگی میں کامیاب لوگوں کو مثال بنا کر ان کی پیروی کریں تو بھی ہم زندگی میں جلدی ترقی کر سکتے ہیں۔ کامیاب انسانوں میں ایک یہ خوبی ہوتی ہے کہ جب بھی ان کے ذہن میں کوئی نیا اور اچھا آئیڈیا آتا ہے تو وہ فورا اس کو نوٹ کر لیتے ہیں اور عمل کرنے میں دیر نہیں کرتے ان میں سستی اور کاہلی نہیں ہوتی وہ ہمیشہ ایکٹو ہوتے ہیں۔ کامیاب لوگوں کا ری ایکشن بہت فاسٹ ہوتا ہے۔ کامیاب لوگوں میں بے یقینی نہیں ہوتی انہیں یہ یقین ہوتا ہے کہ وہ کر سکتے ہیں ان کے لئے کچھ بھی نہ ممکن نہیں ہوتا۔ وہ کبھی بھی ناکامی سے بھی نہیں گھبراتے اس لئے وہ کامیاب ہو ہی جاتے ہیں۔ کامیاب لوگ زندگی میں رسک لینے سے کبھی نہیں ڈرتے۔ کامیاب لوگ ہمیشہ وقت کی قدر کرتے ہیں وہ یہ جانتے ہیں کہ وقت کتنا زیادہ قیمتی ہے۔ کامیاب لوگ ہمہشہ ڈیلی پلان کے مطابق کام کرتے ہیں وہ کبھی بھی اپنا وقت ضائع نہیں کرتے ۔ کامیاب لوگوں کی زندگی کا کوئی مقصد ہوتا ہے اور وہ اپنی زندگی مقصد کے مطابق ہی گزارتے ہیں۔