loader image

پنجاب ڈویلپرزڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ

Award-for-punjab-developers

انڈراسپانسر شپ پنجاب ڈویلپرز،ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ منڈی بہاؤالدین کا فائنل میچ آج ایمان کرکٹ کلب اور ایم سی سی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔فائنل میچ کی مہمانانِ خصوصی صوبائی وزیر محترمہ حمیدہ وحیدالدین اورضلع منڈی بہاؤالدین کے معروف سماجی و کاروباری شخصیت اور پنجاب ڈویلپرز کےمنیجنگ ڈائریکٹر جناب خالد محمود لنگڑیال صاحب تھے۔انتہائی سنسنی خیز میچ کا اختتام ٹائی پر ہوا۔دونوں ٹیموں نے مقررہ اوورز میں 160رنز اسکور کیے ۔میچ کا فیصلہ ٹیم آؤٹ قانون کے تحت ہوا۔ایم سی سی کی ٹیم آل آؤٹ ہو گئی تھی تا ہم ایمان کرکٹ کلب کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے جس پر ایمان کرکٹ کلب کو فاتح قرار دیا گیا۔کرکٹ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر میاں امجد حسین اور احمد حسن صاحب تھے۔مہمانانِ خصوصی نے کھیل جیسی صحت مند سر گرمیوں کے فروغ کیلئے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر چیف آرگنائزر میاں امجد حسین کی کاوش کو سراہا۔میچ کی اختتام پر مہمانانِ خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔چیف آرگنائزر کی جانب سے منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپرز خالد محمود لنگڑیال صاحب کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔سیالکوٹ ریجن کے پریذیڈنٹ نعمان بٹ صاحب بھی فائنل میچ دیکھنے کیلئے خصوصی طور پر تشریف لائے۔

حمزہ ٹاؤن کی سیلز ٹیم رانا علی افضل، خرم شہزاد،سمیع اللہ لنگڑیال، وقاص احمد اور عاطف شہزاد نے  پنجاب ڈویلپرز کی جانب سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

District-Cricket-Championship